vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ میں فلسطینیوں کی حمایت کے لئے مظاہرے

0

سیاہ اور سفید فلسطینی سکارف پہنے مظاہرین  ‘فلسطین آزاد ہوگا’ کے نعرے لگاتے رہے  واشنگٹن:امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امن کی داعی کئی تنظیموں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ جس میں شرکت کرنے والوں نے غزہ میں جاری جنگ بند کروانے اور اسرائیل کے لیے امریکی امداد کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ہزاروں کی تعداد میں شریک مظاہرین نے  سیاہ اور سفید فلسطینی سکارف پہنے ہوئے تھے اور وہ  ‘فلسطین آزاد ہوگا’ کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کے ایک گروپ نے ایک بہت بڑا فلسطینی پرچم اٹھا کر پینسلوانیا ایونیو پر مارچ کیا۔واشنگٹن ڈی سی کے علاقے فریڈم پلازہ میں مظاہرین کی ایک قابل ذکر تعداد جمع ہوئی۔انہوں نے پلے کارڈز اور فلسطینی جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔مظاہرین کے ہاتھوں میں پیلے، سرخ اور سیاہ پلے کارڈز پر غزہ کو جینے دو اور غزہ پر بمباری بند کرو کے مطالبے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور زیادہ سے زیادہ ہنگامی امداد پہنچانے کی ضرورت ہے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کے لوگوں کے لئے اتنی دور سے بیٹھ کر آواز اٹھا سکتے ہیں اور اسی لئے واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہوئے ہیں، کہ ہماری آواز امریکی حکومت کے ایوانوں تک پہنچ کر پالیسیوں پر اثر انداز ہوسکے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.