vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی محکمہ موسمیات کی  ملک کے جنوبی حصے میں اگلے چند دنوں تک تیزبارش کی پیش گوئی

0

محکمہ موسمیات نے 7 اضلاع میں 5 نومبر کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا۔کیرالہ:بھارت کے محکمہ موسمیات  نے ملک کے جنوبی حصے میں اگلے چند دنوں تک تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے کیرالہ ریاست کے پٹھانمتھیٹا، اڈوکی اور ملاپورم اضلاع میں 5 نومبر کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایک طوفانی سسٹم جنوبی تامل ناڈو اور پڑوسی علاقوں میں موجود  ہے جس کا اگلے تین دنوں کے دوران شمال مغرب کی طرف جنوب مشرق اور ملحقہ مشرقی وسطی بحیرہ عرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔اس سسٹم کی وجہ سے خلیج بنگال سے تیز نچلی سطح کی مشرقی ہواؤں کے زیر اثر، اگلے سات دنوں کے دوران جنوبی جزیرہ نما ہندوستان میں وسیع پیمانے پر ہلکی سے درمیانے درجے کی  بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کیرالہ میں 5 اور 8 نومبر کے درمیان تیز بارش کا  امکان ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.