2040 تک بنگلہ دیش کوتمباکو سے پاک بنائیں گے، وزیر اعظم حسینہ
بنگلہ دیش گزشتہ کچھ سالوں میں تمباکو کمپنیوں کے لیے وسیع منڈی بن گیا ہے ۔ تمباکو سے اموات کے ساتھ ساتھ تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔وزیر اعظم حسینہ واجد نے قانون میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے تاکہ 2040 تک تمباکو سے پاک ملک بنانے کے وژن کو مکمل کیا جاسکے۔بنگلہ دیش میں عوامی مقامات ،پبلک ٹرانسپورٹ پر سگریٹ نوشی کرنے پر 300 روپے جرمانے کی گنجائش رکھی گئی ہے جب کہ تمباکو کمپنیوں کے لیے قانون میں جرمانہ متعین کیا گیا ہے تاکہ تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کوبتدریج کم کیا جا سکے۔قانون پر عملدرامد نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال کے احاطے، بس ٹرمینلز، پبلک ٹرانسپورٹ، سرکاری دفاتر کے احاطے، عدالت کے احاطے، رہائشی ہوٹلوں، ریستورانوں اور تعلیمی اداروں کے احاطے سمیت مختلف مقامات پر کھلے عام سگریٹ نوشی جاری ہے۔دوسری طرف، تمباکو کمپنیاں کھلم کھلا قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہیں وہ خریداروں اور بیچنے والوں کو مفت تحائف دیتی ہیں، مفت سگریٹ تقسیم کرتی ہیں، بچوں اور نوعمروں کو فروخت کرنے پر کوئی پابندی نہیں بلکہ فروخت بڑھانےکے لئے دکانوں کی زینت کے لیے اسٹیکرز کا استعمال کیا جاتا ہے