vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

0

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری،محکمہ موسمیات نے اس ہفتے میں سعودی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی تھی۔سعودی عرب کے ادارے محکمہ موسمیات نے اس ہفتے کے دوران پیر سے لیکر جمعہ تک سعودی عرب کے مختلف شہروں مکہ مکرمہ مدینہ منورہ، جدہ ، بریدہ ؛ القصیم؛ طائف ؛ دمام ؛ جوف ؛ تبوک ؛ اور عیسر ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی تھی جو آج جمعہ کے روز تک جاری ہے اس موقع پر سعودی عرب کی ماحولیات کمیٹی نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ گھنے بادلوں کا رخ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی طرف ہے اس لیے محکمہ شہری دفاع نے خبر دار کیا ہے کہ شہری زیادہ بارش والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور خطر ناک مقامات سے دور رہا جائے محکمہ شہری دفاع نے وادیوں سیلاب کی گزار گاہوں؛گھاٹیوں اور نشیبی علاقوں میں جانے سے بھی منع کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.