بلوچستان میں دہشت گردوں کا بزدلانہ کارروائی چودہ جوان شہید
بلوچستان میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی،، سیکیورٹی فورسز پر حملے میں چودہ جوان شہید،علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری،ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں
دہشت گردوں کا بزدلانہ وار
سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں چودہ جوان وطن پر قربان
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں پسنی سے اورماڑہ جاتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، واقعے میں 14 جوان شہید ہوگئے۔ترجمان کے مطابق دہشت گرد پہلے سےگھات لگا کر بیٹھے تھے، جنہوں نے فورسز کی گاڑیاں قریب پہنچنے پر حملہ کردیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کےلیے پرعزم ہیں