نیپالی چیف جسٹس شریستھاکی اپنے چینی ہم منصب ژانگ سے ملاقات
نیپالی چیف جسٹس بشوامبھار پرساد شریستھا نے اپنے چینی ہم منصب ژانگ جون کے ساتھ بیجنگ کے نیپالی سفارت خانے میں ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے عدالتی خدمات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔بیجنگ میں نیپالی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریقوں نے عدلیہ کے شعبے میں تعاون اور اشتراک سےتعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور دیرینہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نیپالی سفارت خانے نے کہا کہ چیف جسٹس شریستھا نے عدالتی خدمات کے میدان میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال میں چین کی قابل ذکر کامیابیوں کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان علم، تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔چیف جسٹس کی قیادت میں نیپالی وفد سنکیانگ میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹوز کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر سنٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیا لیگل فورم میں شرکت کے بعد بیجنگ پہنچا تھا۔چیف جسٹس شریستھا کا استقبال چین میں نیپال کے سفیر بشنو پوکر شریستھا اور سفارت خانے کے عہدیداروں نے کیا۔