ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کا اعجاز مغل اور حاجی صدیق کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس
ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کی جانب سے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد اقبال کے جواں سالہ بھائی اعجاز مغل اور مکہ ریجن کے صدر حاجی صدیق کی والدہ ماجدہ مرحومہ کے انتقال پر تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔تعزیتی نشست کی صدارت قائمقام چئیرمین چوہدری دلپذیر نے کی جبکہ بڑی تعداد میں فورم کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی اور اعجاز مغل(مرحوم ) اور حاجی صدیق والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی. ،چئیرمین پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن بشیر خان سواتی،صدر ہزارے وال اووسیز پاکستانیز فورم چوہدری نورالحسن گجر، سنئیر نائب صدر شاہ جہاں مغل اور دیگر ممبران نے محمد اقبال سے انکے بھائی اور حاجی صدیق سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی جس میں محمد اقبال اور حاجی صدیق نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں فورم ممبران و زمہ دران نے جس طرح طرح ہمارا دُکھ بانٹا ہے اس پر ہم سب کے تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں۔