vosa.tv
Voice of South Asia!

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں اقوام متحدہ کی  ناکامی،

0

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے نیویارک آفس کے ڈائریکٹر کریگ مخیبر نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کی اسرائیل کی نسل کشی کو روکنے میں تنظیم کی ناکامی کے خلاف احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔کریگ موخیبر نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر وولکر ترک کو لکھے گئے خط میں کہا کہ نیویارک کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے یہ آپ سے میری آخری باضابطہ بات چیت ہوگی، کیونکہ ایک بار پھر، ہم اپنی آنکھوں کے سامنے نسل کشی کو منظر عام پر دیکھ رہے ہیں، اور ہم جس تنظیم کی خدمت کرتے ہیں وہ اسے روکنے کے لیے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ کریگ موخیبر نے اپنے خط کے متن میں کہا کہ ہم اجتماعی مظالم کی روک تھام، کمزوروں کے تحفظ اور جوابدہی کے تقاضوں کو پورا کرنے میں اپنے فرض میں ناکام رہے ہیں، فلسطین میں یورپی نسل پرستی کا آبادکاری منصوبہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا، منصوبہ یہ ہے کہ فلسطینی علاقوں میں آبائی فلسطینیوں کی باقیات کو جلد از جلد ختم کیا جائے۔ مستعفیٰ ہونے والےکریگ موخیبر نے مزید لکھا کہ اس شعبے میں تین دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والے انسانی حقوق کے وکیل کے طور پر، میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ نسل کشی کا تصور اکثر سیاسی استحصال کا شکار رہا ہے، غزہ میں شہریوں کے گھروں، اسکولوں، گرجا گھروں، مساجد اور طبی اداروں پر بے دریغ حملے کیے جاتے ہیں اور ہزاروں شہریوں کا قتل عام کیا جاتا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے بیشتر ممالک کی حکومتیں اس خوفناک حملے میں پوری طرح شریک ہیں اور  یہ حکومتیں جنیوا کنونشن کا احترام کرنے کی اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کر رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.