vosa.tv
Voice of South Asia!

ذمہ داری الیکشن کمیشن کی یے تو نگران حکومت کا کیا کام ہے۔۔سپریم کورٹ کا سوال

0

ملک بھر میں ایک ہی روز الیکشن سے متعلق دائر درخواست کا معاملہ،،درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی،، چیف جسٹس نے نگراں حکومتوں کے نظام پر بھی سوال اٹھا دئے کہا 1985 سے اب تک دو بار بغیر نگران حکومت کے انتخابات ہوئے. صاف اور شفاف الیکشن کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے تو پھر نگران حکومتوں کا کام کیا ہے، سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی،درخواست گزار کے وکیل شاہ خاور نے موقف اختیار کیا کہ اب اس درخواست کی ضرورت نہیں رہی،پہلے ایک درخواست پر عدالت نے 14 مئی کو انتخابات کا آرڈر دیا تھا،جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ اپ کو درخواست دینی چاہئے تھی کہ 90 دن میں الیکشن نہیں کرارہے ان کے خلاف کاروائی کریں، آپ الیکشن التوا میں ڈالنے والوں کی معاونت کیوں کرتے رہے۔۔
چیف جسٹس نے نگران حکومتوں کے نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے ریمارکس دیے کہ دو انتخابات نگراں حکومتوں کے بغیر بھی ہوئے،2002 کے الیکشن بھی نگراں حکومتوں کے بغیر ہوئے،نگران حکومتوں کا کام کیا ہوتا ہے،فاروق ایچ نائیک بولے نگران حکومتوں کا کام شفاف الیکشن ہیں جو آج تک نہیں ہوئے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے شفاف الیکشن کا کام تو الیکشن کمیشن کا ہے،الیکشن کمیشن کا پھر کیا کام ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حکومت کی مدت مکمل ہونے سے عین پہلے اسمبلی تحلیل کرنے کا کیا مقصد ہے؟ چیف جسٹس نے کہا سوالات اس لیے اٹھار رہے ہیں کہ شاید پارلیمنٹ ان پر غور کرے ،الیکشن سے بہت پہلے کی اصولی موقف پر اسمبلی تحلیل کرنا تو الگ بات ہے ،الیکشن سے عین پہلے ایسا کرنے سے کیا ہوگا،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے پر درخواست خارج کر دی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.