میچ کے بعد عرفان پٹھان کا راشد خان کے ہمراہ گراؤنڈ میں رقص
چنئی() میچ کے بعد افغان ٹیم گراؤنڈ میں فتح کا جشن ایسے منا رہی تھی جیسے ورلڈ کپ جیت گئی ہو،اس صورتحال میں عرفان پٹھان بھی افٖغان ٹیم کے ہمراہ شامل ہوگئے اور راشد خان کے ساتھ رقص شروع کردیا،مائیک ان کے ہاتھ میں تھا اور وہ بھنگڑے ڈال رہے تھے۔سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے عرفان پٹھان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمہاری پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آگئی۔