vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان سمیت پانچ ٹیموں کے لئے  بڑا جھٹکا، اسٹار کھلاڑی ورلڈ کپ سے پہلے  باہر،

0

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا بخار شائیقین کرکٹ کو  چڑھ چکا  ہے۔ جہاں شائقین  کرکٹ کو میگا ٹ ایونٹ  کا بے سبری سے انتظار ہے وہیں دوسری جانب کرکٹ کے اس بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے پانچ ٹیمیں  فٹنس مسائل سے جوچ رہی ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تحت ورلڈ کپ 2023ء کا آغاز ہونے کو ہے، مگر اس سے پہلے ٹیمیں اپنے اسٹار کھلاڑیوں کی فٹنس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ ٹاپ کھلاڑیوں کے ان فٹ ہوجانے کی وجہ سے ٹیمز کی ورلڈ کپ کی تیاریاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ ایونٹ میں حصہ لینے والی 10 ٹیموں میں سے پانچ ٹیموں کے کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔

گزشتہ دو ماہ میں  ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں  ایشیائی ٹیمیں ایشیا کپ میں اپنے آپ کو آزما رہی تھیں جبکہ کچھ دیگر ٹیمیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو پرکھ رہی تھیں۔ اس دوران کچھ ٹیموں کو بڑے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ گیا ۔ ٹیموں کے وہ کھلاڑی ورلڈ کپ سے پہلے قسمت کے ہاتھوں ہارتے نظر آئے۔ جن کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ یقینی مانی جارہی تھی۔ سب سے پہلے بات کرتے ہیں جنوبی افریقہ کے اسٹار گیند باز اینرک نورکھیا کی جنہوں نے میگا ٹورنامنٹ کے لئے 4 سال تک پسینہ بہایا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیااورکئی مواقعوں پر نہ صرف اپنی گیند بازی بلکہ اپنی بلے بازی سے بھی ٹیم کو مشکلات سے باہر نکالا لیکن کمر کی انجری کے باعث وہ میگا ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ نورکھیا نے 2019 میں سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کے لئے ڈیبیو کیا تھا۔ 3 سال میں اب تک وہ 22 ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 36 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 2023 میں انہوں نے 6 ون ڈے میچ کھیلے، جس میں انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں. اس فہرست میں دوسرا نام سری لنکا کے اسپن گیند باز وینندو ہسرنگا کا ہے۔ حال ہی میں ہسرنگا نے سری لنکا پریمیئر لیگ میں گیند بازی کے ساتھ ساتھ بلے بازی کے بھی جوہر دکھائے۔ ایسے میں ورلڈ کپ میں ان کی غیر موجودگی سری لنکا کے لیے ایک بڑی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ ہسرنگا کی جگہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں ڈونتھ ویللاگے کو موقع دیا گیا ہے. تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کی ٹیم ہے جس کے سامنے انجری دیوار بن کر کھڑی ہوئی ہے۔ کیوی ٹیم کے اسٹار بلے باز مائیکل بریسویل بھی  ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بریسویل پاوں کی چوٹ کے باعث میگا ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے۔ بریسویل نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور مسلسل اپنی کارکردگی کی وجہ سے سرخیوں میں رہے تھے۔ بریسویل نے اب تک 19 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 2 سنچریاں بنائی ہیں اور 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پاکستان ٹیم ایشیا کپ سے قبل ورلڈ کپ کے لئے پوری طرح تیار نظر آرہی تھی۔ لیکن حال ہی میں اسٹار گیند باز نسیم شاہ کو لے کر پاکستان سے بری خبر سامنے آئی۔ نسیم شاہ نے ایشیا کپ میں شاندار گیند بازی کی ، لیکن وہ انجری کا شکار ہو گئے، جس کے باعث وہ ورلڈ کپ سے باہر ہوچکے ہیں۔ ان 4 ٹیموں کے بعد اب آسٹریلیا بھی اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ خبر ہے کہ ٹیم کے اسٹار اسپنر ایشٹن ایگر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ایگر پنڈلی کی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوئے ہیں۔ حال ہی میں وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی نظر نہیں آئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.