vosa.tv
Voice of South Asia!

ایشین گیمز ہاکی: پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

0

چین کےشہر ہینگزو میں  کھیلے جارہے   ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم گروپ سٹیج   کے مسلسل دو میچ ہارنے کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔  جاپان  نے پاکستان کے کے خلاف  اہم میچ میں دو کے مقابلے مین تین گول سے فتح حاصل کی ۔جبکہ میچ کے پانچویں منٹ میں پاکستان کی  طرف  سے ارشد لیاقت نے پہلا گول کرکے ٹیم کوبرتری دلائی تو   جاپان نے  دو منٹ بعد ہی گول کرکے  سکور برابر کردیا ، اس کے بعد جاپان نے مختصر وقفہ سے  مزید دو گول کرکے میچ میں پوزیشن مستحکم کرلی۔پاکستان کی جانب سے  ارباز نے 28ویں منٹ میں گول کرکے خسارہ کم تو  کیا لیکن اُس کے بعد  دونوں ٹیمیں کوئی  بھی  گول نہ کرسکیں اور یوں میچ تین دو سے جاپان کی برتری پر ختم ہوا  ۔اور اس طرح جاپان نے  سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔اور اب  پاکستان کو ایشین گیمز میں  پانچویں پوزیشن کا میچ کھیلنا ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.