vosa.tv
Voice of South Asia!

کولمبو،آئی ایم ایف نے سری لنکا میں کرپشن کی خطرناک سطح کا انکشاف کردیا

0

آئی ایم ایف کی جانب سے سری لنکا کی معیشت کے حوالے سے  جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکن وزارت خزانہ  تین محکموں ان لینڈ ریونیو، کسٹمز اور ایکسائز کے ذریعےمحصولات جمع کرتی ہے لیکن اس کے باوجود معیشت بہتری کی طرف گامزن نہیں کیوں کہ سری لنکا  کی ریونیو ایڈمنسٹریشن انتظامی بدعنوانی کا شکار ہے اب جب کہ کرپشن کے مواقع بہت آسان ہیں توافسران کی ملی بھگت سے ٹیکس چوروں کیلئے ماحول سازگار ہوتا ہے اور ٹیکس دہندگان کے لیے پیشکش کرنے اور ریونیو اہلکار کے لیے رشوت طلب کرنے کے معاملات معیشت کو  نقصان  اور بدعنوان افسران کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ریونیو اکٹھا کرنے والی یہ ایجنسیاں بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ بدعنوانی کا شکار سرکاری اداروں کے طور پر مشہور ہیں۔آئی ایم ایف کی اس رپورٹ پر سری لنکن حکومت کی جانب سے کوئی تردید سامنے نہ آسکی ۔اس سے قبل آئی ایم ایف نے سری لنکن حکومت کو تین بلین ڈالرز کے قرض کی قسط  ادا کرنے سے انکار کرتے ہوئے حکومت پر ٹیکس چوری کی روک تھام اور ٹیکس اصلاحات میں مزید بہتری لانے کی شرط عائد کررکھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.