vosa.tv
Voice of South Asia!

سالانہ این وائے پی ڈی یوتھ کرکٹ لیگ کا آغاز

0

تعطیلات کے دوران طلباء کو غیر نصابی سرگرمی میں مصروف رکھنے کے لیے نیویارک پولیس اور کمیونٹی افیئرز  بیورو کرکٹ لیگ کا آغاز کیا

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اور کمیونٹی افیئرز بیورو نے سالانہ یوتھ کرکٹ لیگ کا آغاز کردیا ہے ۔این وائے پی ڈی کی ٹیم کے کھلاڑی اس لیگ میں امپائرنگ کے  فرائض انجام دے رہے ہیں ۔موسم  گرما میں اسکولوں کی تعطیلات  کے دوران طلباء کو غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اور کمیونٹی افیئرز بیورو نے کوئنز میں واقع بیزلے پونڈ پارک میں سالانہ این وائے پی ڈی یوتھ کرکٹ لیگ کا  آغاز کردیا ہے۔

۔۔کمیونٹی افیئرز  بیورو کے ڈپٹی کمشنر مارک اسٹیورٹ نے لیگ کے پہلے میچ  میں شارٹ کھیل کر افتتاح کیا۔لیگ کے آغاز پر امام  طاہر نے دعا کروائی۔امریکا کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا اور این وائے پی ڈی کے دستے نے سلامی دی ۔میچ کے آغاز سے  قبل   نوجوانوں کی ٹیموں  کے درمیان ٹاس ہوا جس میں ٹاس جیتنے والی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اس  لیگ میں   نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی  امپائرنگ کی زمہ داریاں انجام دے رہے ہیں،این وائے پی ڈی کی ٹیم کے صدر احمد چوہان کا کہنا ہے کہ نیویارک میں کرکٹ خاصی فروغ پارہی ہے۔اسکول طلباء نے یوتھ کرکٹ لیگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.