vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب :صاف اور شفاف الیکشن سے ہی ملک کو مسائل سے نکالا جاسکتا ہے، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

0

سعودی دارالحکومت ریاض میں مجلس پاکستان کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی نائب امیر جماعت اسلام فرید احمد پراچہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں سیاسی جماعتوں کے اراکین نے  بھرپور شرکت کی شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے قیام پاکستان سے لیکر آج تک پارلیمانی سیاست میں اپنا مثبت اور فعال کردار ادا کیا ہے پاکستان آج جس نہج پر پہنچ چکا ہے اس کو مسائل سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا اور موجودہ صورتحال میں الیکشن ناگزیر ہوچکے ہیں اس لیے جلد ازجلد الیکشن کروائے جائیں اور تمام سیاسی جماعتیں خلوص نیت کے ساتھ پاکستان اور اسکی عوام کی خدمت کا منشور لیکر الیکشن کا حصہ بنیں اور اسلام جس طرح سے انصاف اور عدل کے نظام کی تلقین کرتا ہے اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرہ بہتری کی جانب بڑھے مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی عوام مہنگائی سمیت دیگر بدترین مسائل سے دوچار ہے اور اوورسیز پاکستانی ملکی صورتحال سے پریشان ہیں ہم اپنے تمام سیاسی لیڈروں سے اپیل کرتے ہیں کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں سیاسی اور جمہوری ملک بنائیں اور مسائل کا حل نکالیں تاکہ پاکستان آگے بڑھ سکے تقریب سے مجلس پاکستان کے سرپرست اعلی میاں حامد نے بھی خطاب کیا جبکہ اہالیان ریاض کی جانب سے فرید احمد پراچہ کو سندھی ثقافتی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.