فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی نے کیا بائیکاٹ گینگ کی کمر توڑ دی؟
سرنگ کتنی ہی تاریک ہو، دہانے پر روشنی ہماری منتظر ہوتی ہے۔ جس وقت آپ یہ سطریں پڑھ رہے ہوں گے، تاریکی میں گھرا بولی وڈ سرنگ کے دہانے کی سمت پہلا قدم بڑھا چکا ہوگا۔ اس اہم ترین واقعے کا سبب یش راج کی فلم ’پٹھان‘ ٹھہری۔
ایک روایتی کہانی پر مبنی بھرپور ایکشن، وی ایف ایکس کے تڑکے اور اسٹائل سے سجی یہ فلم یش راج اسپائی یونیورس کی کلیدی کڑی ہے۔ یش راج کی پیش کردہ سابق فلمیں ’ٹائیگر‘ اور ’وار‘ اس فلم سے جڑ کر تھرلر اور ایکشن پر مبنی ایک زنجیر بناتی ہیں۔