vosa.tv
Voice of South Asia!

پیوٹن، ویگنر گروپ کے سربراہ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے، روس

0

روس کی حکومت نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن ویگنر فوجی گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین کی آخری رسومات میں نہیں جائیں گے، جو گزشتہ ہفتے ہوائی جہاز کے حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

غیرملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ویگنر فوجی گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین گذشتہ ہفتے اپنے فوجیوں کو روس کی فوجی قیادت کو ختم کرنے کا حکم دینے کے دو ماہ بعد مارا گیا ہے جن کو مبصرین نے صدر ولادیمیر پیوٹن کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ان کی اتھارٹی کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیا تھا۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ولادیمیر پیوٹن آخری رسومات میں شرکت کریں گے، انہوں نے جواب دیا کہ صدر کی موجودگی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اس بارے میں کوئی عوامی اعلان نہیں کیا گیا کہ پریگوزن کو کب اور کہاں دفنایا جائے گا۔

https://www.dawnnews.tv/news/card/1210343

ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس آخری رسومات کے بارے میں خاص طور پر کوئی معلومات نہیں ہے۔

خیال رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ ہفتے ویگنر فوجی گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین کو اپنی زندگی میں سنگین غلطیاں کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے صحیح نتائج حاصل کیے۔

کریملن نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے کہ اس نے جون میں ماسکو پر ویگنر کے مارچ کا بدلہ لینے کے لیے یہ حادثہ کرایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.