vosa.tv
Voice of South Asia!

الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سمر چیمپئن لیگ اختتام پذیر

0

سعودی عرب کے شہر الجبیل میں الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سمر چیمپئن لیگ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی 

ٹورنامنٹ میں 34 ٹیموں نے شرکت کی، جبکہ اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیےسعودی عرب کے صنعتی شہر الجبیل میں الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی سمر چیمپئن لیگ اختتام پذیر ہوگئی، جس میں مختلف 34 کرکٹ ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔ لیگ کے آخری روز تین مختلف پولز کے فائنل مقابلے کھیلے گئے، جن میں پلاٹنم پول کا ٹائٹل نقی الیون، پریمیم پول کا جی سی اے جبکہ پرائم پول کا فائنل SSEM الیون نے اپنے نام کیا۔اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کامیاب ٹیموں سمیت نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر معاذ منیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پا رہی ہے اور نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں سعودی قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کے بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں نمایاں انداز میں شرکت کرتی نظر آئے گی۔سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ الجبیل میں پاکستانی اور دیگر ایشیائی ممالک کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی کرکٹ فیڈریشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان تعاون کے معاہدے سے مملکت میں کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں، اور شائقینِ کرکٹ نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے معیاری ٹورنامنٹس کے انعقاد کی امید کا اظہار کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.