vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی انتخابات میں مہنگائی سے ریلیف کا مطالبہ، ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کو معاشی چیلنجز کا سامنا

0

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ووٹرز نے مہنگائی سے متاثرہ معیشت کو بہتر بنانے اور روزمرہ اخراجات کم کرنے کا واضح مطالبہ کیا ہے، جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کو معاشی ریلیف دینے کے مشکل فیصلوں کا سامنا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکا میں مہنگائی کی سالانہ شرح 3.7 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ قومی قرض پر سود کی ادائیگی سالانہ ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکومت ہر سال تقریباً 2 ٹریلین ڈالر مزید قرض لے رہی ہے۔ڈیموکریٹس کانگریس میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد حکومتی اخراجات اور ٹرمپ کی پالیسیوں پر نظر رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ڈیموکریٹس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، تاہم عوام کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کو ویٹو کریں گے۔معاشی ماہرین کے مطابق مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومتی خسارہ اور صحت کے اخراجات کم کرنا ضروری ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت سے معاشی ترقی کے امکانات کے ساتھ ملازمتوں اور سائبر سکیورٹی کے خدشات بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ سوشل سکیورٹی پروگرام کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اندازوں کے مطابق 2032 کے اختتام تک یہ پروگرام مکمل فوائد کی ادائیگی کے قابل نہیں رہے گا، جس سے بزرگ شہریوں اور معذور افراد کی آمدن متاثر ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.