سعودی عرب میں بزنس میٹ اَپ اور انٹیریئر ڈیزائننگ ورکشاپ، پاکستانی تاجروں کی شرکت
سعودی عرب میں اسمارٹ میموری انٹیریئر ڈیزائننگ کمپنی کے زیرِ اہتمام بزنس میٹ اَپ اور انٹیریئر ڈیزائننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی اور سعودی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ یوسف، سعودی کاروباری شخصیت ابوالولید، خالد اکرم رانا، مجید گھمن، محمد یوسف اور کامران جاوید سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے سعودی وژن 2030 میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی و کاروباری تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کاروبار کے وسیع امکانات موجود ہیں اور پاکستانی تاجروں کو جدید تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر سعودی معیشت کی ترقی میں حصہ لینا چاہیے۔