vosa.tv
Voice of South Asia!

جاپان میں 7.1 شدت کا تباہ کن زلزلہ، 13 ہلاک، 50 سے زائد زخمی، ایمرجنسی نافذ

0

 جاپان کے صوبہ کوماموٹو میں 7.1 شدت کے شدید زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، 13 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ وزیراعظم نے ہنگامی حالت نافذ کر کے سات صوبوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

زلزلے کے طاقتور جھٹکوں سے درجنوں عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی ٹرینیں پٹری سے اتر گئیں۔ صوبہ کوماموٹو میں ایون کوماموٹو شاپنگ مال میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس سے عمارت کی دوسری منزل اور چھت گر کر ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ بلٹ ٹرین سروس معطل، کوماموٹو ایئرپورٹ کا رن وے بند اور ٹیلی مواصلات کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ ٹوکیو ایئرپورٹ پر بھی درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔جاپانی وزیراعظم ثناء تاکایچی نے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ اب تک 61 سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں اور حکام نے مزید جھٹکوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جاپانی محکمہ موسمیات نے سونامی کی ابتدائی وارننگ واپس لے لی ہے تاہم اگلے ایک ہفتے تک شدید آفٹر شاکس کا خطرہ برقرار رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.