vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض: پاکستانی رئیل اسٹیٹ نمائش Pipex International Expo اختتام پذیر

0

سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سب سے بڑی نمائش Pipex International Expo کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس میں پاکستان کی 17 معروف رئیل اسٹیٹ کمپنیوں نے اپنے منصوبے پیش کیے اور سعودی شہریوں سمیت پاکستانی سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

دو روزہ نمائش میں شرکاء کو کمپنیوں کے نمائندوں سے براہ راست ملاقات اور سرمایہ کاری سے متعلق رہنمائی کا موقع ملا۔ رہائشی، کمرشل اور ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاروں نے گہری دلچسپی ظاہر کی۔Pipex International Expo کے صدر عمران خٹک نے اختتامی تقریب میں کہا کہ نمائش کو توقعات سے بڑھ کر کامیابی ملی اور سعودی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی معیشت سے جوڑا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.