کترینہ کیف اوروکی کوشل کے بیٹےکی پہلی جھلک، سوشل میڈیاپروائرل
ہالی ووڈکی مشہورومعروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دیوالی کے موقع پراپنے صاحبزادے ویہان کا چہرہ پہلی بار مداحوں کو دکھا دیا۔
جوڑے نے 8 نومبر کو انسٹاگرام پر اپنی فیملی کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو دیوالی کی مبارکباد دی جس میں ننھے ویہان کو اپنے والدین کے ساتھ روایتی لباس میں دیکھا گیا۔ کترینہ اور وکی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے روشن دیوالی ہے اور انہوں نے سب کے لیے محبت، روشنی اور خوشیوں کی دعا کی۔ تصویر سامنے آتے ہی مداحوں نے ننھے ویہان پر محبت نچھاور کر دی۔ واضح رہے کہ جوڑے نے 7 نومبر 2025 کو اپنے پہلے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔