vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک میں منشیات سے بحالی پروگرام کیلئے 12 ملین ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے منشیات کے استعمال سے متاثرہ افراد کی بحالی اور اوور ڈوز سے بچاؤ کے لیے 12 ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔ 

اس فنڈنگ کے ذریعے شہر بھر میں 500 نئے “پیئر اسپیشلسٹ” تعینات کیے جائیں گے، جو خود ماضی میں منشیات کے عادی رہ چکے ہیں اور اب دوسروں کی بحالی میں مدد کریں گے۔میئر ممدانی کے مطابق یہ پروگرام نہ صرف جانیں بچانے میں مدد دے گا بلکہ ایسے افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا جنہوں نے خود نشے کے مسائل کا سامنا کیا ہے۔اس منصوبے کے تحت مختلف کمیونٹی تنظیموں کو فنڈز دیے جائیں گے تاکہ وہ موبائل آؤٹ ریچ پروگرام، بحالی مراکز اور تربیتی سہولیات کو وسعت دے سکیں۔ حکام کے مطابق پیئر اسپیشلسٹ اپنے ذاتی تجربات کی بنیاد پر متاثرہ افراد کو علاج، ذہنی مدد اور بحالی کے وسائل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔نیویارک سٹی محکمہ صحت کے مطابق 2024 میں اوور ڈوز سے ہونے والی اموات میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ شہر میں 2023 کے مقابلے میں 2024 کے دوران اموات کی تعداد 3056 سے کم ہو کر 2192 رہ گئی، جو تقریباً ایک دہائی بعد پہلی بڑی کمی قرار دی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئی سرمایہ کاری کا مقصد 2030 تک اوور ڈوز اموات میں مزید 25 فیصد کمی لانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.