میئر زہران ممدانی نے ہاؤسنگ، لینڈ یوز اور شہری منصوبہ بندی کے شعبوں میں تجربہ رکھنے والے 5 افراد کو سٹی پلاننگ کمیشن کیلئے نامزد کردیا ہے۔
حکام کے مطابق نامزد افراد میں کینتھ نکلز، اینتھنی کرول، میگن اناڈو، مینکشی سری نواسن اور جولی اسٹین شامل ہیں، جن میں سے نکلز اور کرول پہلے ہی کمیشن کے رکن ہیں۔ میئر ممدانی نے کہا کہ زوننگ اور لینڈ یوز کے فیصلے اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ نیویارک شہری اپنے محلوں میں رہنے کی استطاعت رکھتے ہیں یا نہیں، اور کمیشن کو ہاؤسنگ بحران کی سنگینی کو سمجھنا ضروری ہے۔ ڈپٹی میئر لیلیٰ بوزورگ نے کہا کہ تمام نامزد افراد خدمات، ہاؤسنگ اور منصوبہ بندی میں دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ حکام کے مطابق کینتھ نکلز اپر مین ہٹن ایمپاورمنٹ زون ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے سابق صدر و سی ای او رہ چکے ہیں، جبکہ اینتھنی کرول نیویارک لا اسکول کے ڈین ہیں۔ مینکشی سری نواسن نے 28 سال سے زائد عرصہ شہری حکومت میں پلاننگ اور زوننگ کے شعبے میں خدمات انجام دی ہیں۔ میگن اناڈو ون ویور کمپنی کی سی ای او اور گولڈمین سیکس میں اربن انویسٹمنٹ گروپ کی سابق سربراہ رہ چکی ہیں۔ جولی اسٹین یونین اسکوائر پارٹنرشپ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ تمام نامزدگیاں سٹی کونسل کی منظوری سے مشروط ہیں۔