vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران جنگ 60 دن مکمل، ٹرمپ کو کانگریس کی منظوری درکار، صورتحال پیچیدہ

0

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو 60 دن مکمل ہو گئے ہیں، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قانونی طور پر کانگریس سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہو گیا ہے، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

امریکی قانون کے مطابق صدر کو 60 دن کے اندر یا تو فوجی کارروائی ختم کرنا ہوتی ہے یا پھر کانگریس سے اجازت لینا ہوتی ہے۔ یہ مدت یکم مئی کو ختم ہو چکی ہے، مگر کانگریس کی جانب سے اس معاملے پر سنجیدہ اقدام نہیں کیا گیا، جس سے سیاسی غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔ریپبلکن قیادت نے عندیہ دیا ہے کہ فی الحال جنگ کی منظوری کے لیے ووٹنگ کا کوئی ارادہ نہیں، جبکہ چند سینیٹرز کا کہنا ہے کہ کانگریس کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ جنگ بندی کے باعث یہ قانونی مدت لاگو نہیں ہوتی۔ڈیموکریٹ ارکان اس مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ فوجی سرگرمیاں جاری ہیں، اس لیے قانون کے تحت مدت ختم ہو چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس معاملے نے امریکا میں ممکنہ آئینی بحران کی شکل اختیار کر لی ہے، جس کے اثرات آئندہ دنوں میں مزید واضح ہو سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.