vosa.tv
Voice of South Asia!

جرمنی میں آئی ٹی ماہرین کے لیے روزگار کے وسیع مواقع، پاکستانی بھی درخواست دے سکتے ہیں

0

 بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کو آگاہ کیا ہے کہ جرمنی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملازمت کے بڑے مواقع موجود ہیں۔

 بیورو کے مطابق جرمنی میں گزشتہ سال آئی ٹی کی تقریباً ایک لاکھ 9 ہزار آسامیاں خالی رہ گئی تھیں، جبکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے بڑھتے کردار کے باعث ماہرین کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ایپلی کیشن سپورٹ، آئی ٹی سکیورٹی اور ڈیٹا سائنس کے شعبوں میں ماہرین کی خاص طور پر ضرورت ہے، اور تجربہ کار اور تعلیم یافتہ افراد کے لیے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں، صنعتی اداروں اور بڑی بین الاقوامی کمپنیوں میں مواقع دستیاب ہیں۔ بیورو کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں سمیت غیر یورپی ممالک کے شہریوں کو جرمنی میں ملازمت کے لیے متعلقہ رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ بعض حالات میں آئی ٹی ماہرین یونیورسٹی ڈگری کے بغیر بھی ورک ویزا حاصل کر سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کے پاس آئی ٹی کے شعبے میں عملی تجربہ ہو اور وہ متعلقہ شرائط پوری کرتے ہوں۔ بیورو نے ہدایت کی ہے کہ جرمنی میں ملازمت کے خواہشمند افراد پہلے اپنی پیشہ ورانہ اہلیت اور ملازمت کے امکانات کا جائزہ لیں، جس کے لیے جرمنی کے سرکاری پورٹل میک اٹ ان جرمنی پر موجود کوئیک چیک سے مدد لی جا سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.