vosa.tv
Voice of South Asia!

کم عمری میں اسمارٹ فون کا استعمال، بچوں میں کھانے کی خرابیوں کا خطرہ بڑھا سکتا ہے

0

بارہ سال کی عمر میں اسمارٹ فون رکھنے والے بچوں میں کھانے سے متعلق خرابیوں کی علامات کا امکان ۔ محققین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ظاہری شکل و صورت سے متعلق مواد غیر صحت مند کھانے کے رویوں کو متاثر کرسکتا ہے.

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 12 سال کی عمر میں اسمارٹ فون رکھنے والے بچوں میں کھانے سے متعلق خرابیوں کی علامات ظاہر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔طبی جریدے جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع تحقیق میں امریکا کے تقریباً 9 ہزار بچوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔محققین کے مطابق اسمارٹ فون بچوں کو ظاہری شکل و صورت پر مبنی ایسے آن لائن مواد تک رسائی دے سکتا ہے جو غیر صحت مند کھانے کے رویوں کو فروغ دے۔تحقیق میں اسکرین اور سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنے کو ڈپریشن اور خود اعتمادی میں کمی سمیت دیگر منفی نتائج سے بھی جوڑا گیا ہے۔تاہم محققین نے واضح کیا ہے کہ اسمارٹ فون کے استعمال اور کھانے کی خرابیوں کی علامات کے درمیان تعلق ضرور سامنے آیا ہے، لیکن یہ ثابت نہیں ہوا کہ اسمارٹ فون براہِ راست ان علامات کا سبب بنتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.