vosa.tv
Voice of South Asia!

کینیڈا کی پراسرارقدرتی جھیل جوشہابِ ثاقب کےتصادم سے بنی

0

کینیڈا(نیوزڈیسک)کیوبیک میں واقع مینی کواگن گڑھا دنیا کے محفوظ رہ جانے والے شہابی گڑھوں میں شامل ہوتا ہے، جو تقریبا 21 کروڑ 40 لا کھ سال قبل ایک 5 کلومیٹرچوڑے شہابِ ثا قب کے زمین سے ٹکرانے کےباعث وجود میں آیا تھا ۔
اس گڑھے کا قطر تقریباً 72 کلومیٹر ہے اور آج اس میں پانی بھر جانے کے باعث یہ خلا سے ایک بڑی گول جھیل یا آنکھ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ اس کے وسط میں پہاڑوں کا ایک بلند حصہ آنکھ کی پتلی جیسا منظر پیش کرتا ہے جبکہ دریا اور ان کی شاخیں اطراف کے جنگلات میں پھیلتی دکھائی دیتی ہیں۔

اس مقام کو ’کیوبیک کی آنکھ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق شہابِ ثاقب کے ٹکرانے سے ملبہ جاپان تک جا پہنچا تھا اور ممکن ہے کہ اس واقعے نے سمندری ماحولیاتی نظام کے بعض حصوں کو بھی تباہ کیا ہو۔ تاہم اس گڑھے کی وسعت کا درست اندازہ اس وقت ہوا جب سنہ 1983 میں خلا بازوں کی جانب سے لی گئی تصاویر منظرِ عام پر آئیں۔سنہ1960  کی دہائی تک اس علاقے میں سڑکیں موجود نہیں تھیں لیکن اب جزوی طور پر پکی ایک دیہی شاہراہ کے ذریعے یہاں پہنچا جاسکتا ہے۔

 یہ سڑک کیوبیک اور لیبراڈور کے درمیان تقریباً 1700 کلومیٹر طویل سیاحتی سفر کا ابتدائی حصہ ہے جسے ایکسپڈیشن 51 روڈ ٹرپ کہا جاتا ہے۔مینی کوواگن جانے کے لیے کیوبیک شہر سے دریائے سینٹ لارنس کے شمالی ساحل کے ساتھ تقریباً 420 کلومیٹر کا سفر طے کرکے بے کومو پہنچنا پڑتا ہے۔ یہ راستہ وہیل روٹ کے نام سے مشہور ہے جہاں مئی سے اکتوبر تک وہیل دیکھنے کے مواقع ملتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.