vosa.tv
Voice of South Asia!

اےآئی نےانسانی جسم میں ممکنہ طورپرنیا پروٹین دریافت کرلیا

0

مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے اے آئی سسٹم کلاؤڈ نے انسانی جسم میں ڈی این اے کے اندر ایک ایسا انزائم ‘پروٹین’ سسٹم دریافت کیا ہے جو پہلےنامعلوم تھا۔

اینتھروپک کےمطابق یہ دریافت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس نظام کے حقیقی افعال اور ممکنہ طبی یا حیاتیاتی استعمال کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔کمپنی نے واضح کیا ہے کہ فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ نیا دریافت شدہ نظام ‘سی آرآئی ایس پی آر’کی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

سی آرآئی ایس پی آرجینیاتی تحقیق اور ڈی این اے میں تبدیلی کے لیے استعمال ہونے والی ایک اہم ٹیکنالوجی ہے جس کی دریافت اور ترقی پر 2020 میں کیمسٹری کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔اس اعلان کے ساتھ اینتھروپک نے پہلی مرتبہ اپنے کیلیفورنیا میں قائم حیاتیاتی تحقیقاتی لیب کے بارے میں بھی عوامی سطح پر بتایا ہے۔کمپنی کے مطابق اس لیب میں کلاؤڈ کے ذریعے حیاتیاتی تحقیق سے متعلق مفروضے تیار کیے جاتے ہیں جنہیں بعد ازاں حقیقی تجربات کے ذریعے جانچا جاتا ہے۔

اینتھروپک کےمطابق یہ طریقہ مصنوعی ذہانت کو حیاتیاتی تحقیق کے عملی عمل سے جوڑتا ہے لیکن نئے انزائم سسٹم کی اہمیت اور اس کے ممکنہ استعمال کے بارے میں حتمی نتائج تک پہنچنے کے لیے مزید تجربات درکار ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.