vosa.tv
Voice of South Asia!

ہارورڈ یونیورسٹی میں مفت آن لائن تعلیم کا موقع،100 سےزائد کورسزوگھربیٹھےعالمی معیارکی تعلیم حاصل کریں

0

 دنیا کی معروف ترین جامعات میں شمار ہونے والی ہارورڈ یونیورسٹی نے دنیا بھر کے طلبہ کے لیے تعلیم کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔ اب امریکا کا سفر کیے بغیر گھر بیٹھے ہارورڈ کے 100 سے زائد آن لائن کورسز میں شرکت کی جا سکتی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ کئی کورسز مفت پڑھنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ کمپیوٹر سائنس سے لے کر بزنس، میڈیکل اور ڈیٹا سائنس تک، طلبہ اپنی دلچسپی کے مطابق مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔
ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے اب امریکا جانا ضروری نہیں، دنیا کی معروف یونیورسٹی نے اپنے آن لائن تعلیمی پلیٹ فارمز ہارورڈ آن لائن اور ایڈ ایکس کے ذریعے دنیا بھر کے طلبہ کے لیے 100 سے زائد کورسز تک رسائی فراہم کر رکھی ہے۔

ان کورسز میں کمپیوٹر سائنس، ڈیٹا سائنس، بزنس، صحت، ہیومینیٹیز اور سوشل سائنسز سمیت متعدد شعبے شامل ہیں۔اس سہولت سے صرف یونیورسٹی کے طلبہ ہی نہیں بلکہ گریجویٹس، ملازمت پیشہ افراد، کاروباری شخصیات اور نئی مہارتیں سیکھنے کے خواہش مند افراد بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ کئی کورسز کا تعلیمی مواد مفت آڈٹ کرنے کی سہولت موجود ہے، یعنی طلبہ بغیر فیس ادا کیے لیکچرز اور دیگر دستیاب مواد سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

تاہم اگر کوئی طالب علم تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہتا ہے یا اضافی سہولتیں استعمال کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیے فیس ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔داخلے کے لیے آئیلٹس عموماً لازمی شرط نہیں، تاہم بعض کورسز میں انگریزی زبان کی مہارت، پیشگی تعلیمی قابلیت یا دیگر شرائط لاگو ہو سکتی ہیں۔یہ بھی اہم ہے کہ ہر کورس کا شیڈول، داخلے کی شرائط اور سرٹیفکیٹ کی فیس مختلف ہو سکتی ہے، اس لیے درخواست دینے سے پہلے متعلقہ کورس کی تفصیلات ضرور دیکھنا ضروری ہے۔

کورسز اور داخلے سے متعلق تازہ ترین معلومات ہارورڈ کی آفیشل ویب سائٹ اور متعلقہ آن لائن پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.