عراق: قبائلی شیخ کے بیٹوں کی شادی، 270 سے زائد اونٹ اور 1400 بھیڑ بکریاں ذبح
جنوبی عراق کے شہر ناصریہ کے صحرائی علاقے میں قبیلہ البدور کے شیخ حیدر عابر کے بیٹوں کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،جس میں انہوں نے سینکڑوں اونٹ، بکریاں اور بھیڑ ذبح کیے۔
جنوبی عراق کے شہر ناصریہ کے صحرائی علاقے میں قبیلہ البدور کے شیخ حیدر عابر کے بیٹوں کی شادی کی شاندار تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔شادی میں عراق کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی، جن کی ضیافت کے لیے تقریباً 1400 بھیڑیں اور بکریاں جبکہ 270 سے زائد اونٹ ذبح کیے گئے۔تقریب کی بڑے پیمانے پر کی جانے والی تیاریوں اور وسیع ضیافت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جہاں صارفین نے شادی کی تقریب کے حجم اور ذبح کیے گئے جانوروں کی غیر معمولی تعداد پر مختلف تبصرے کیے۔