vosa.tv
Voice of South Asia!

مصر: ای ویزااورڈیجیٹل ویزاآن ارائیول میں فرق کیا ہے؟ سیاحوں کے لیےکون سا طریقہ بہترہے

0

مصر (نیوزڈیسک)قاہرہ ایئرپورٹ پر آنے والے سیاحوں کے لیے ڈیجیٹل ویزا آن ارائیول کی سہولت شروع کی ہے، جس کے بعد سیاحوں اور ٹریول ایجنسیوں میں ای ویزا کے ساتھ اس کے فرق پر الجھن پیدا ہو گئی ہے۔ دونوں طریقے آن لائن مکمل ہوتے ہیں لیکن ان کا طریقہ کار مختلف ہے۔

 ای ویزا مصری وزارت داخلہ کے پورٹل پر روانگی سے کم از کم سات دن پہلے درخواست دے کر حاصل کیا جاتا ہے، اور حکام اس کا جائزہ لے کر پہلے ہی منظوری دیتے ہیں۔ سنگل انٹری ای ویزا کی فیس 30 ڈالر اور ملٹی پل انٹری کی 65 ڈالر ہے، اور یہ مصر کے مختلف بین الاقوامی ایئرپورٹس پر قابلِ قبول ہے۔

دوسری جانب یکم اگست 2026 سے قاہرہ ایئرپورٹ پر ڈیجیٹل ویزا آن ارائیول دستیاب ہے، جس میں ادائیگی کے فوراً بعد کیو آر کوڈ مل جاتا ہے۔ اس کی فیس 36 ڈالر ہے، جس میں 30 ڈالر ویزا فیس اور 6 ڈالر سروس چارج شامل ہے۔ کیو آر کوڈ صرف سات دن کے لیے کارآمد رہتا ہے، اور ادائیگی کے بعد معلومات میں تبدیلی یا رقم کی واپسی ممکن نہیں۔ یکم جنوری 2027 سے ڈیجیٹل ویزا آن ارائیول کی فیس بڑھ کر 39 ڈالر ہو جائے گی۔ جن مسافروں کے پاس پہلے سے درست ای ویزا ہو، انہیں کیو آر کوڈ لینے کی ضرورت نہیں۔

 یہ سہولت مارچ 2027 سے الیگزینڈریا، ہرغدہ، مرسی علم اور لکسر سمیت دیگر ایئرپورٹس تک بھی بڑھائی جائے گی۔ ماہرین کے مطابق جو سیاح پہلے سے منصوبہ بندی کر سکیں ان کے لیے ای ویزا بہتر ہے، جبکہ آخری لمحات کے سفر کے لیے ڈیجیٹل ویزا آن ارائیول آسان متبادل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.