vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی: 2 گھروں میں آتشزدگی، 2 فائر فائٹرز زخمی

0

نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر پیٹرسن میں دو گھروں میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں دو فائر فائٹرز زخمی جبکہ 17 افراد بے گھر ہو گئے۔

امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، پیٹرسن فائر ڈیپارٹمنٹ کو شام 5 بج کر 20 منٹ کے بعد آگ کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد 80 سے زائد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کی۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ فائر فائٹرز نے پہلے حملے کے بعد دفاعی حکمت عملی اپنائی۔ حکام کے مطابق آگ سے متاثرہ دونوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا لیکن کسی رہائشی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے میں دو فائر فائٹرز معمولی زخمی ہوئے جبکہ 17 افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ متاثرہ افراد کے لیے ریڈ کراس کی جانب سے ہنگامی امداد، عارضی رہائش، خوراک اور کپڑے فراہم کیے گئے ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آگ کس گھر سے شروع ہوئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.