نیویارک: راک اوے بیچ پر شارک کی موجودگی، ساحل عارضی طور پر بند
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے راک اوے بیچ پر شارک کی موجودگی کی متعدد اطلاعات کے بعد حکام نے ساحل کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
ڈپٹی میئر برائے عوامی تحفظ کاز ڈاٹری کے مطابق، بیچ 32ویں اسٹریٹ کے قریب رات تقریباً 11:30 بجے دو شارک دیکھے گئے، جبکہ بیچ 144ویں اسٹریٹ اور بیچ 30ویں اسٹریٹ پر بھی ایک سمندری جانور کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ شارک کی یہ نقل و حرکت ساحل پر موجود افراد کے بہت قریب تھی لیکن جدید ڈرون ٹیکنالوجی، لائف گارڈز اور ہنگامی ٹیموں کی فوری کارروائی سے کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔احتیاطی تدابیر کے طور پر بیچ 30ویں اسٹریٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ ادارے ساحل کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔