نیوجرسی میں ایک بچہ کار کی ٹکر سے جاں بحق
نیوجرسی(ویب ڈیسک) نیوجرسی کے شہر جرسی سٹی میں ایک بچہ کار کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔
امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، واقعہ شام چار بجے کے قریب جرسی ایونیو اور سکسٹھ اسٹریٹ کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بچہ سڑک عبور کر رہا تھا جب ایک گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ امدادی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ گاڑی کا ڈرائیور جائے وقوعہ پر موجود رہا اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ حکام نے تاحال کسی قسم کے الزامات عائد نہیں کیے ہیں۔ بچے کی عمر اور شناخت فی الوقت جاری نہیں کی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر معلومات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔