vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: ICE چھاپوں کے خلاف احتجاج، 700 میرینز تعینات

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی حکومت نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران 700 میرینز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ یہ میرینز اگلے 24 گھنٹوں میں لاس اینجلس پہنچ جائیں گے۔ میرینز کی یہ نفری ٹوئنٹی نائن پامز، کیلیفورنیا میں موجود 2nd بٹالین، 7th میرینز سے تعلق رکھتی ہے جنہیں امریکی ناردرن کمانڈ نے پہلے ہی "تعیناتی کے لیے تیار” قرار دے دیا تھا۔ اس فیصلے سے چند لمحے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جب اے بی سی نیوز نے سوال کیا کہ آیا وہ میرینز کو لاس اینجلس بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو ان کا کہنا تھا "دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔” صدر ٹرمپ نے مزید کہا، "میرے خیال میں ہم نے حالات کو کافی حد تک قابو میں کر لیا ہے۔ یہ ایک خراب سمت میں جا رہا تھا، لیکن اب درست راستے پر ہے۔ دوسری جانب لاس اینجلس میں پہلے سے تعینات نیشنل گارڈ اہلکار ہتھیاروں سے لیس ہیں لیکن ان کی بندوقوں میں گولیاں چیمبر میں موجود نہیں۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق، اہلکار ربڑ کی گولیاں یا پیپر اسپرے بھی استعمال نہیں کر رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل گارڈ کے لیے جاری کردہ اصولوں کے مطابق وہ کسی بھی صورت حال کو پُرامن طور پر حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے لیکن انہیں ذاتی دفاع کا اختیار حاصل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.