vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی: سالمونیلا وائرس کے مزید دو کیسز رپورٹ

0

نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی میں سالمونیلا وائرس کے مزید دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک رپورٹ کیسز کی تعداد 79 ہو چکی ہے۔

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول (CDC) کے مطابق، ملک بھر میں اب تک سات ریاستوں سے مجموعی طور پر 79 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں نیوجرسی، کیلیفورنیا، نیواڈا، ایریزونا، واشنگٹن، نیبراسکا اور کینٹکی شامل ہیں۔کیلیفورنیا میں سب سے زیادہ 63 کیسز رپورٹ ہوئے، نیواڈا اور واشنگٹن میں چار، ایریزونا میں تین جبکہ نیوجرسی اور نیبراسکا میں دو اور کینٹکی میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔  یہ وبا حال ہی میں واپس منگوائے گئے انڈوں سے جوڑی گئی ہے۔ متاثرہ انڈے کیلیفورنیا کی کمپنی "اگست ایگ کمپنی” کی جانب سے فراہم کیے گئے تھے جس نے 17 لاکھ درجن آرگینک اور کیج فری براؤن انڈے واپس منگوا لیے ہیں۔ یہ انڈے کیلیفورنیا، نیواڈا، نیو میکسیکو، ایریزونا، نیبراسکا، انڈیانا، الی نوائے اور وائیومنگ سمیت متعدد ریاستوں کے ریسٹورانٹس اور ریٹیل اسٹورز پر فروخت کیے گئے تھے۔ متاثرہ انڈے جن کی فروخت کی آخری تاریخ 4 مارچ 2025 سے 19 جون 2025 کے درمیان ہے، انہیں سیو مارٹ، فوڈ میکس، اسمارٹ اینڈ فائنل، سیف وے، فوڈ 4 لیس، رالفز اور والمارٹ جیسے اسٹورز پر فروخت کیا گیا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ری کال نوٹس میں درج برانڈز کا جائزہ لیں اور سالمونیلا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.