vosa.tv
Voice of South Asia!

شکاگو: پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں کی پکنک

0

شکاگو(رپورٹ: سید خلیل اللہ )پاکستان فزیشنز سوسائٹی نے سالانہ میموریل ڈے پکنک کا انعقاد کیا۔ کنک میں مزے مزے کے کھانے ، سیخیں ، تکے ، جلیبیاں اور سوئیٹس  سے شرکا کی توضع کی گئی۔

امریکا میں پاکستانی ڈاکٹرز کی معروف   تنظیم پاکستان فزیشنز  سوسائٹی  کی جانب سے سالانہ میموریل ڈے پکنک منائی گئی جس کا  اہتمام الینوائے  کے سینٹ جیمز فارم فاریسٹ پریزرو میں  کیا گیا ،  پکنک میں مزے مزے کے کھانے ، سیخیں ، تکے ، جلیبیاں اور سوئیٹس  سے شرکا کی توضع کی گئی ،، پکنک میں شرکا نے خوب ہلہ گلہ بھی کیا ،،  پکنک میں 200 سے زائد ممبران نے شرکت کی ۔شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم نے پکنک کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ  پاکستانی ڈاکٹرز دونوں ممالک کے سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کررہے ہیں۔

پاکستان فزیشنز  سوسائٹی  کی صدر تہمینہ باجوہ نےپکنک کے شرکا سے اظہار تشکر کیا اور   کہاکہ آئندہ برس مسز صوبیہ کٹاری والا، ڈاکٹر شاہد احسن پی پی ایس کے صدر ہوں گے انہوں نے سیکریٹری و خزانچی ڈاکٹر طارق حمید،  کونسلز ڈاکٹر ارم احمد، ڈاکٹر کشور علی، ڈاکٹر فائزہ کریمی، ڈاکٹر سیدہ صائمہ، ڈاکٹر نعمان خان، ڈاکٹر نسیم خان کا  بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شاہین، ڈاکٹر نزہت چالیسہ، مسٹر عامر چالسیہ، اور اسد باجوہ نے بھی  منتخب عہدیداروں ہمراہ شرکت کی ۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.