vosa.tv
Voice of South Asia!

چین کا امریکا کے خلاف جوابی اقدام، امریکی مصنوعات پر ٹیکس 84% سے بڑھا کر 125% کر دیا گیا

0

چین نے امریکی مصنوعات پر عائد درآمدی محصولات کو 84 فیصد سے بڑھا کر 125 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے تازہ ترین مرحلے میں سامنے آیا ہے، جس نے عالمی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور عالمی کساد بازاری کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے بعض دیگر ممالک کے لیے محصولات میں نرمی کی، لیکن چین پر ٹیکس کی شرح مزید بڑھا کر 145 فیصد کر دی۔ چین نے اس پالیسی کومعاشی غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا عندیہ دیا تھا، اور اب ان نئے محصولات کا اطلاق ہفتے سے ہوگا۔چین کی وزارت تجارت نے مزید بتایا کہ وہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں امریکا کے خلاف ایک اور قانونی شکایت دائر کرے گا۔دوسری جانب امریکا کی چین سے درآمد کی جانے والی اشیاء میں کمپیوٹرز، موبائل فونز، صنعتی سامان، اور کھلونے شامل ہیں، جن کی قیمتیں نئے 145% محصولات کے باعث مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ درآمدی ٹیکس امریکا میں پیداواری صنعت کو بحال کر کے مزید ملازمتیں پیدا کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.