vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو جرسی: حملے کے شکار نوجوان کے لیے کمیونٹی کا جذبہ، چند دنوں میں ہزاروں ڈالر جمع

0

نیو جرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی کے مقامی بار میں چاقو کے حملے کا نشانہ بننے والے نوجوان کے لیے کمیونٹی نے چند ہی دن میں ہزاروں ڈالر عطیات جمع  کر لئے۔

نیو جرسی کی کولنگزوڈ ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعے کے بعد مقامی کمیونٹی نے یکجہتی اور ہمدردی کی نئی مثال قائم کردی۔ ریکون ٹیپ روم نامی مشہور بریوری میں 22 فروری کو چاقو کے ایک حملے میں زخمی ہونے والے 30 سالہ ڈین واکر کے لیے مقامی افراد نے چند ہی دنوں میں ہزاروں ڈالر کے عطیات جمع کروائے ہیں۔ اس حملے میں 27 سالہ طاھا المغاوضی نے ڈین واکر پر متعدد چاقو کے وار کیے اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزم کو بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں واکر کی ریڑھ کی ہڈی بری طرح متاثر ہوئی، اور وہ طویل عرصے تک اسپتال میں زیرِ علاج رہا۔ڈین واکر کے قریبی دوست مارکس لوٹیئرزو نے اس کے علاج اور بحالی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ہیلپ ہوپ لائیو کے ذریعے ایک آن لائن عطیہ مہم کا آغاز کیا۔ یہ تنظیم ان افراد کی مدد کرتی ہے جنہیں ان کی انشورنس مکمل علاج کی سہولت فراہم نہیں کر پاتی۔ کمیونٹی نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اور چند ہی دنوں میں ہزاروں ڈالر کے عطیات جمع ہو چکے ہیں۔ واکر کے اہل خانہ اور دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک باہمت اور پرعزم انسان ہے، جو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی امید نہیں چھوڑ رہا۔ کمیونٹی کی مسلسل حمایت اور عطیات نے اس کی جدوجہد کو ایک نئی طاقت بخشی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.