میئر ایڈمز کی شیڈز اور اسکافالڈنگز ہٹانے کے لیے پانچ بلز پر سماعت
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے سٹی ہال میں پانچ بلز پر سماعت کی، جن کا مقصد شہر بھر میں شیڈز اور اسکیفولڈنگز کو ہٹانا اور عوامی مقامات کو دوبارہ حاصل کرنا ہے۔
میئر ایڈمز کا کہنا ہے کہ یہ شیڈز جو عوامی حفاظت کے لیے نصب کیے گئے تھے، اب کئی سالوں سے موجود ہیں اور ان کی موجودگی کی وجہ سے سڑکوں پر بھیڑ بڑھ گئی ہے اور لوگ سورج کی روشنی سے محروم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شیڈز کو ہٹانے کا مقصد عوامی تحفظ، چھوٹے کاروباروں کی بہتری اور شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنا ہے۔ ایڈمز نے مزید کہا کہ جب طویل عرصے سے نصب شیڈز ہٹائے جاتے ہیں، تو عمارتوں کی حالت بہتر ہوتی ہے، روشنی اور جگہ بڑھتی ہے، اور چھوٹے کاروباروں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "گیٹ شیڈ ڈاون” مہم کے تحت سینکڑوں اسکیفولڈنگز پہلے ہی ہٹائی جا چکی ہیں۔ ایڈمز نے پانچ بلز پیش کیے جن میں شیڈز کے پرمٹس پر نگرانی بڑھانے، نئے ڈیزائن متعارف کروانے، بلند عمارتوں کے لیے چھوٹے شیڈز کی ضرورت اور سائیڈ واک کے نیچے ایل ای ڈی لائٹنگ لگانے کا منصوبہ شامل ہے۔ میئر ایڈمز نے کمشنر جمی اوڈو اور دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان بلز پر دستخط بعد میں کریں گے۔