vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس: افریقی امریکنز کے لیے ریسورس فیئر

0

نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف لیبر اور یشیوا یونیورسٹی ورز ویلراسکول آف سوشل ورک کئیر کیفے کے زیر اہتمام  برونکس بورو ہال میں افریقی تارکین وطن  کے لیے ریسورس فیئر کا انعقاد کیا گیا جس  کی میزبانی  برونکس  بورو  کی  صدر وینیسا گبسن  نے  کی ۔

اس ریسورس فیئر کا مقصد افریقی  ایمیگرینٹس کے لیے ملازمت کے مواقع ،  ہیلتھ انشورنس، ذہنی صحت  اور ایمیگریشن کے معاملے میں قانونی معاونت  تک رسائی فراہم  کرنا ہے۔ یہ تقریب  وینیسا  گبسن  کے اپنے برونکس بورو  میں  ایمیگرینٹ کمیونٹی  کے لیے ملازمتوں  کے حصول کو یقینی بنانے کے  پانچ مختلف اقدامات میں شامل ہے ۔یہ رسیورس فیئر کم و بیش 30 شراکت داروں کو ایک دوسرے سے ملانے کا ذریعہ بنا اور افریقی امریکن کمیونٹی  کو یہ ترغیب دی گئی کہ وہ کس طرح  اپنی معلومات بڑھا کر اپنی اور خاندان کی زندگی کا معیار بہتر بناسکتے ہیں۔

اس موقع پر افریقی امریکن کمیونٹی کے پانچ  رہنماوں  کو ان کی  انسدادِ تشدد، نوجوانوں کے  لیے کھیلوں کی سرگرمیاں ، تارکینِ وطن  کے حقوق ،  تعلیم ، تہذیب وثقافت  اور روایات  کے فروغ  کے لیے کاوشوں کے اعتراف میں تعریفی اسناد پیش کی گئیں ۔اس موقع پر حاضرین ووزا ووزا ڈانس گروپ کی میوزیکل پرفامنس سے  بھی لطف اندوز ہوئے اور لیگل ایڈٖ سوسائٹی  نے حقوق کے حوالے سے پریزنٹیشن دی۔ برونکس برورو کے زیر اہتمام ملازمتوں سے متعلق اگلی تقریب  6 مئی کو  بورو ہال میں منعقد ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.