vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹینیسی: فینٹینیل اور میتھیمفیٹامین کے الزام میں کورٹنی ڈیوس کو 7 سال قید

0

ٹینیسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس کے رہائشی کورٹنی ڈیوس کو فینٹینیل اور میتھیمفیٹامین کی اسمگلنگ اور فروخت کے الزام میں سات سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

محکمہ انصاف کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، 28 سالہ ڈیوس ینگ موب ملٹری گینگ کے ساتھ مل کر میمفس میں مہلک منشیات کی فراہمی میں ملوث تھا۔ تحقیقات کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ڈیوس اور اس کے ساتھی برائن لیک لینڈ نے خفیہ منصوبہ بندی کے تحت بڑی مقدار میں منشیات کی خرید و فروخت کی ہے۔ دونوں کے درمیان ہونے والی عدالتی اجازت یافتہ ریکارڈ شدہ کالز میں فینٹینیل سے بنی ایسی گولیوں کا ذکر تھا جو بظاہر 30 ملی گرام آکسی کوڈون جیسی دکھائی دیتی تھیں مگر ان میں فینٹینیل موجود تھا۔ ڈیوس کے قبضے سے 90 گرام فینٹینیل اور 1360 گرام میتھ ایمفیٹامین برآمد ہوئی۔ دونوں منشیات معمولی مقدار میں بھی مہلک ثابت ہو سکتی ہیں۔ عدالت نے ڈیوس کو 87 ماہ قید اور نگرانی کی سزا سنائی ہے۔ ڈیوس اس مقدمے میں سزا پانے والا پہلا شخص ہے۔ مجموعی طور پر اس گینگ کے 18 ارکان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ کیس کی تفتیش محکمہ انصاف اور میمفس گینگ یونٹ نے مشترکہ طور پر کی ہے جو شہر میں منشیات اور گینگ تشدد کے خلاف جاری بڑے آپریشن کا حصہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.