vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو جرسی: فلسطینی کارکن محمود خلیل کے خلاف متنازعہ اسائنمنٹ دینے پر تنقید

0

نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی کے نیو برنس وِک ہائی اسکول کو فلسطین سے متعلق متنازعہ اسائنمنٹ پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق، اسائنمنٹ میں فلسطینی طلبہ کے معروف کارکن محمود خلیل کے حوالے سے طلبہ سے رائے مانگی گئی کہ آیا امریکی حکومت کی جانب سے ان کی گرفتاری اور ملک بدری درست ہے یا نہیں۔  تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اسائنمنٹ میں خلیل اور فلسطینی مظاہروں سے متعلق معلومات کو مسخ کیا گیا ساتھ ہی غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے جنگ مخالف مظاہرین کے بارے میں خطرناک اشارے پھیلانے کی بھی کوشش کی۔ والدین اور ماہرین تعلیم نے اسائنمنٹ کو متعصب اور غیر متوازن قرار دیا، کیونکہ اس میں طلبہ کو مکمل اور درست معلومات فراہم کیے بغیر رائے قائم کرنے پر مجبور کیا گیا۔ محمود خلیل ان دنوں ملک بدری کے ممکنہ فیصلے کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ اس کیس پر قومی سطح پر بھی توجہ مرکوز ہے۔ اسکول انتظامیہ نے اسائنمنٹ پر فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.