vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کا گیٹ شیڈز ڈاؤن قانون سازی کی منظوری پر جشن

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نےگیٹ شیڈز ڈاؤن منصوبے سے متعلق متعدد قوانین کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

میئر ایڈمز نے اپنے بیان میں کہا کہ برسوں سے کھڑے غیر ضروری اسکیفولڈنگ شیڈز نہ صرف پیدل چلنے والوں کے لیے رکاوٹ تھے بلکہ کاروباروں کے لیے مسائل بھی پیدا کر رہے تھے۔ ان بدنما ڈھانچوں کو ہٹانے اور بہتر ڈیزائن متعارف کروانے کے لیے "گیٹ شیڈز ڈاؤن” منصوبہ شروع کیا گیا، جس کے تحت سینکڑوں شیڈز پہلے ہی ہٹائے جا چکے ہیں۔ نئی قانون سازی کے ذریعے پراپرٹی مالکان کو مراعات دی جائیں گی تاکہ وہ سیکیورٹی کام جلد مکمل کر کے شیڈز ہٹائیں، بجائے اس کے کہ وہ سالوں تک غیر ضروری طور پر کھڑے رہیں۔ اس سے فٹ پاتھ کشادہ اور محفوظ ہوں گے، اور روشنی شہریوں تک پہنچ سکے گی۔ میئر ایڈمز نے کونسل ممبران اور منہٹن بورو کے صدر مارک لیوائن کا شکریہ ادا کیا اور اسے نیویارک کے مستقبل، کاروباروں اور شہریوں کے لیے بڑی کامیابی قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.