vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو جرسی: اسکول بس اور وین میں تصادم، 5 افراد زخمی

0

نیو جرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے وال ٹاؤن شپ میں اسکول بس اور جی ایم سی وین میں تصادم ہوگیا۔ حادثے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق،  یہ حادثہ صبح 7:30 بجے I-195 ایسٹ باؤنڈ، ایگزٹ 35B کے قریب پیش آیا، جہاں سڑک روٹ 138 میں تبدیل ہوتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ منی اسکول بس ایک جی ایم سی وین سے ٹکرا گئی، جس کے بعد بس الٹ کر سڑک کے کنارے جا گری۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو بس میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے اس کی چھت کا کچھ حصہ کاٹنا پڑا۔ حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوراْ قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں سے ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ بس ڈرائیور اور تین دیگر بچے معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ وین ڈرائیور محفوظ رہا اور ابتدائی طبی معائنے کے بعد اسے موقع پر ہی ڈسچارج کر دیا گیا۔ حادثے کے باعث I-195 ایسٹ باؤنڈ کے تمام روٹس کچھ دیر کے لیے بند کر دیے گئے، اور ٹریفک کو ایگزٹ 31 پر موڑ دیا گیا۔  پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.