نیوجرسی: مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 50 فیصد کمی
نیو جرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی ٹرانزٹ نے انٹر اسٹیٹ 80 نے مختصر وقت کے لیے کرایوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔
حکام کے مطابق، یہ رعایت 24 مارچ 2025 سے نافذ ہوگی اور ہیکٹ ٹاؤن، ماؤنٹ اولیو، نیٹ کانگ، لیک ہوپاٹکونگ، اور ماؤنٹ آرلنگٹن اسٹیشنوں سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی۔ ان اسٹیشنوں سے روانہ ہونے والے مسافروں کو بورڈنگ کے وقت ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اگر وہ نیوارک براڈ اسٹریٹ یا سمٹ اسٹیشن پر ٹرین تبدیل کرکے پین اسٹیشن نیویارک جا رہے ہیں، تو کنڈکٹر کو مطلع کرنے پر انہیں کنیکٹنگ ٹرین کے لیے ٹرانسفر ٹکٹ فراہم کیا جائے گا۔ واپسی کے سفر کے لیے بھی صرف ایک طرفہ ٹکٹ خریدنے پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ نیو جرسی کے گورنر فل مرفی نے کہا کہ سڑک کی مرمت کے لیے چوبیس گھنٹے کام جاری ہے اور متبادل سفری ذرائع کی فراہمی کے تحت نیوجرسی ٹرانزٹ ٹرینوں پر خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفری منصوبے میں ان رعایات اور متبادل سفری ذرائع کو مدنظر رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تاخیر یا پریشانی سے بچا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ عمل تقریباً آٹھ ہفتوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔