vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کی سٹی ہال کمیونیکیشن ٹیم میں نئی تقرریاں اور ترقیاتی اقدامات

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے سٹی ہال میں کمیونیکیشن ٹیم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئی تقرریوں اور ترقیاتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

میئر ایڈمز نے کہا اس اقدام کے تحت کمیونیکیشن آفس، پریس آفس، تخلیقی کمیونیکیشن، اسپیچ رائٹنگ، اور ریسرچ اینڈ میڈیا اینالسس کے شعبوں میں متعدد تقرریاں اور ترقیات کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو بروقت اور مؤثر طریقے سے حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کی معلومات فراہم کی جا سکیں۔ کمیونیکیشن آفس میں کیٹ سمارٹ دوبارہ سٹی ہال میں بطور کمیونیکیشن ڈائریکٹر شامل ہو رہی ہیں۔ وہ پہلے بھی سٹی ہال میں خدمات انجام دے چکی ہیں اور حالیہ عرصے میں سینیٹر باب کیس کی انتخابی مہم میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ڈیجا سٹیورٹ کو کمیونیکیشن ایڈوائزر کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جو اس سے پہلے نیویارک سٹی کے پبلک انگیجمنٹ یونٹ میں کام کر چکی ہیں۔ اماریس کاک فیلڈ اور کولبی راجرز کو ترقی دے کر ڈپٹی کمیونیکیشن ڈائریکٹر اور کمیونیکیشن ایڈوائزر بنایا گیا ہے۔ پریس آفس میں لز گارسیا کو فرسٹ ڈپٹی پریس سیکریٹری کے طور پر ترقی دی گئی ہے، جبکہ زکری نوسانچک کو ڈپٹی پریس سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ایوری کم کو سینیئر ڈیجیٹل کمیونیکیشن مینیجر کے طور پر ترقی دی گئی ہے، ناتھن سویڈلر کو اسپیچ رائٹر کے طور پر شامل کیا گیا ہے، اور مارگریٹ ٹرنر کو سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ہنّا ٹو دوبارہ سٹی ہال میں ریسرچ اینڈ میڈیا اینالسٹ کے طور پر شامل ہوئی ہیں۔ میئر ایرک ایڈمز نے ان تقرریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تبدیلیوں سے نیویارک سٹی کے شہریوں تک حکومت کے فیصلوں اور پالیسیوں کو زیادہ موثر انداز میں پہنچانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا ہماری کمیونیکیشن ٹیم ایک نئی توانائی اور مہارت کے ساتھ نیویارک کے شہریوں کی خدمت کے لیے تیار ہے۔ یہ باصلاحیت افراد ہمارے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.