vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں غیر قانونی موپیڈز کے خلاف کریک ڈاؤن، 210 ضبط

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے شہر میں غیر قانونی طور پر پارک کی گئی موپیڈز اور بائیکس کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ چار روزہ آپریشن کے دوران 210 موپیڈز ضبط کر لی گئیں۔

حکام کے مطابق، یہ مہم شہری شکایات کے پیش نظر شروع کی گئی، جس میں غلط طریقے سے کھڑی موپیڈز اور غیر قانونی پارکنگ کے مسائل اجاگر کیے گئے تھے۔ آپریشن کے دوران برونکس سے 59، مینہٹن ساوتھ سے 39، مینہٹن نارتھ سے 45، جبکہ کوئینز نارتھ سے 67 موپیڈز ہٹائی گئیں۔ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے چیف آف پیٹرول فلپ رویرا کے مطابق، یہ کارروائی شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے کی گئی، کیونکہ غیر قانونی طور پر پارک کی گئی موپیڈز نہ صرف خطرہ پیدا کر رہی تھیں بلکہ بدنظمی کا باعث بھی بن رہی تھیں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ کریک ڈاؤن کا اگلا مرحلہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا، اور وہ ان علاقوں میں مزید کارروائی کریں گے جہاں شکایات زیادہ موصول ہو رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.